ٹشو کلچر ٹیکنالوجی کے ذریعے بیماریوں سے پاک و صحت مند آلو کا بیج تیار کر لیا،ماہرین

جمعرات 17 ستمبر 2015 14:56

فیصل آباد ۔17 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 ستمبر۔2015ء)زرعی ماہرین نے جدید ٹشو کلچر ٹیکنالوجی کے ذریعے بیماریوں سے پاک، صحت مند و خالص آلو کا بیج تیار کر لیا ہے ۔ سیڈ سرٹیفکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب سے باقاعدہ تصدیق شدہ مذکورہ بیج کی فروخت بھی جاری ہے تاکہ بمپر کراپ حاصل کی جا سکے۔

(جاری ہے)

پنجاب سیڈ کارپوریشن فیصل آباد کے ذرائع نے بتایا کہ آلو کے ٹشوکلچر شہ زور بیج سے تیار ہونے والا آلو ذائقے کے اعتبار سے دنیا کے بہترین ، انتہائی لذیز ، معیاری اور سستے ترین آلووٴں میں شمار ہورہا ہے ۔

انہوں نے بتایاکہ پی ایس سی کسانوں کو چھوٹی بڑی تمام فصلوں کا معیاری بیج ارزاں نرخوں پر فراہم کر کے اس صنعت میں لیڈر کا کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار اپنی ضرورت کے مطابق بیج کے حصول کیلئے ایڈوانس بکنگ بھی کروا سکتے ہیں۔