کاشتکار چنے کی کاشت 25 ستمبر سے شروع کریں،محکمہ زراعت

جمعرات 17 ستمبر 2015 14:57

فیصل آباد ۔17 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 ستمبر۔2015ء)محکمہ زراعت نیکاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ چنے کی کاشت 25 ستمبر سے شروع کریں۔ محکمہ زراعت فیصل آبادکے ترجمان نے بتایاکہ چنا ربیع کی ایک پھلی دار فصل، غذائیت کے اعتبار سے ایک اہم جنس اور گوشت کا نعم البدل ہے جو پنجاب میں تقریباً 24لاکھ ایکڑ رقبے پر کاشت کی جاتی ہے جو ہمارے ملک میں چنے کے کل رقبے کا تقریباً 80فیصد ہے۔

انہوں نے بتایاکہ پنجاب میں چنے کا میانوالی اور جھنگ کے اضلاع شامل ہیں۔انہوں نے بتایاکہ کاشتکار پنجاب کے شمالی اضلاع اٹک، چکوال میں چنے کی تقریباً 92فیصد رقبہ بارانی علاقوں میں کاشت کیا جاتا ہے جس میں زیادہ تر تھل بشمول بھکر، خوشاب، لیہ، کاشت 25ستمبر سے شروع کرکے 15اکتوبر تک، گجرات، جہلم، راولپنڈی اور نارووال میں 15اکتوبر سے شروع کرکے 10نومبر تک، تھل کے علاقہ جات بشمول بھکر، جھنگ، خوشاب، میانوالی اور لیہ میں یکم اکتوبر سے 30اکتوبر تک اور فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر اور وسطی پنجاب کے دیگر اضلاع میں چنے کی کاشت 15اکتوبر سے 15نومبر تک مکمل کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ چنا ریتلی، ہلکی میرا یا اوسط درجہ زرخیز زمین میں کاشت کیاجاسکتاہے ۔ انہوں نے بتایاکہ دیسی چنے کی ترقی دادہ اقسام پنجاب 2008، تھل 2006-، بھکر 2011-، بٹل 98-، بلکسر 2000-، ونہار 2000-، سی ایم 98- اور کابلی چنے کی ترقی دادہ اقسام سی ایم 2008-، نور 2009-، نور 91- اور نور 2013کا صحت مند بیج استعمال کرکے بہتر پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار چنے کی کاشت سے پہلے بیج کو پھپھوندی کش زہر اور جراثیمی ٹیکہ ضرور لگائیں۔

انہوں نے بتایاکہ دیسی و کابلی چنے کی عام جسامت والے دانوں کی اقسام کا 30کلوگرام اور موٹے دانوں والی اقسام کا 35 کلو گرام بیج فی ایکڑ استعمال کرنا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار آبپاش علاقوں میں فصل کو ایک تا ڈیڑھ بوری ڈی اے پی کھاد ضرور ڈالیں۔