مرحوم شیخ راشد کی زندگی کے وہ پہلو جو لوگوں سے پوشیدہ رہے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 19 ستمبر 2015 18:54

مرحوم شیخ راشد کی زندگی کے وہ پہلو جو لوگوں سے پوشیدہ رہے

دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19ستمبر 2015 ء) مرحوم شیخ راشد کی زندگی کے کچھ ایسے پہلو ہیں جن سے لوگ ناواقف ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عرب امارات کے نائب صدر کے صاحبزادے شیخ راشد 34 سال کی عمر میں آج ہفتے کے روز انتقال پا گئے تھے۔ شیخ راشد متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے موجودہ وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المخدوم کے بڑے صاحبزادے تھے۔

مرحوم شیخ راشد نے ابتدائی تعلیم متحدہ عرب امارات میں ہی حاصل کی تھی تاہم بعد ازاں وہ اعلی تعلیم کے حصول کیلئے برطانیہ چلے گئے تھے۔ برطانیہ میں انہوں نے ملٹری اکیڈمی میں رہ کر 2002 میں اپنی گریجویشن مکمل کی تھی۔ مرحوم شیخ راشد کو 2008 میں متحدہ عرب امارات کی اولمپک کمیٹی کا سربراہ بنایا گیا تھا۔ تاہم دیگر کئی ذمہ داریوں کے بوجھ کے باعث انہوں نے 2010 میں اس عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔

(جاری ہے)

مرحوم شیخ راشد متحدہ عرب امارات کے نور انویسٹمنت گروپ، نور اسلامک بینک، یونائیٹد ہولڈنگ گروپ دبئی، زبیل ریسنگ انٹرنیشنل اور دبئی ہولڈنگ نامی کمپنیوں کے کاروبار میں شراکت دار تھے۔ مرحوم شیخ راشد متحدہ عرب امارات میں ایک ماہر اتھلیٹ کی حیثیت سے مانے جاتے تھے۔ انہوں نے 2006 کے دوحہ ایشئن اولمپک میں دوڑ کے مقابلوں میں 2 سونے کے تمغے حاصل کیے تھے۔ 2010 میں شیخ راشد کو سب سے پرکشش ترین عرب مرد کے اعزاز سے مسلسل پانچویں سال نوازا گیا تھا جبکہ ایک امریکی جریدے فوربز کی جانب سے انہیں دنیا کے 20 پرکشش ترین شاہی مردوں مین شامل کیا گیا تھا۔فوربز کے مطابق وفات کے وقت شیخ راشد کی کل دولت کی مالیت 1 اعشاریہ 9 ارب ڈالر تھی۔