وزیراعظم نواز شریف کا رواں سال نجی سکولوں کی فیس میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان ، وزارت تعلیم ، کیڈ اور دیگر متعلقہ اداروں کو نجی سکولوں کے انتظامات اور نظام کو دیکھنے کیلئے جامع پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت

اتوار 20 ستمبر 2015 23:52

وزیراعظم نواز شریف کا رواں سال نجی سکولوں کی فیس میں اضافہ نہ کرنے کا ..

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20ستمبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے رواں سال نجی سکولوں کی فیس میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے وزارت تعلیم ، کیڈ اور دیگر متعلقہ اداروں کو نجی سکولوں کے انتظامات اور نظام کو دیکھنے کیلئے جامع پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت کردی ۔

(جاری ہے)

اتوار کو وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے وزارت تعلیم و کیڈ اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ رواں سال کے دوران نجی سکولوں کی فیس میں اضافہ نہ کرنے کے اقدامات کریں جبکہ وزارت تعلیم ، کیڈ اور دیگر متعلقہ اداروں کو نجی سکولوں کے انتظامات اور نظام کو دیکھنے کیلئے جامع پالیسی مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔