اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو 4 اکتوبر کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا

muhammad ali محمد علی پیر 21 ستمبر 2015 21:59

اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو 4 اکتوبر کو جلسے کی اجازت ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21ستمبر 2015 ء) اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو 4 اکتوبر کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تحریک انصاف کو 4 اکتوبر کو شہر میں جلسی کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد کے ریڈ زون میں جلسہ کرنے کی اجازت طلب کی گئی تھی۔ اس حوالے سے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے غور و فکر کے بعد تحریک انصاف کو ریڈ زون میں جلسے کے انعقاد کی اجازت دینے سے معذرت کرلی گئی ہے۔