گلگت میں بھی بلاول بھٹو زرداری کی 27 ویں سالگرہ نجی ہوٹل میں منائی گئی

شہدوں کی قربانیاں کبھی رئیگاں نہیں جائیں گی ،پیپلزپارٹی شہیدوں کی وجہ سے زندہ ہے،کاشف علی بونجوی

پیر 21 ستمبر 2015 23:13

گلگت( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 ستمبر۔2015ء ) ملک کے دیگر حصوں کی طرح گلگت میں بھی بلاول بھٹو زرداری کی27 ویں سالگرہ ایک نجی ہوٹل میں منائی گئی جس کی صدارت نوجوان رہنما پاکستان پیپلز پار ٹی کاشف علی بونجوی نے کی تقریب میں پیپلز پارٹی کے جیالوں نے کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے نوجوان رہنما کاشف علی بونجوی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہدوں کی پارٹی ہے۔

(جاری ہے)

شہدوں کی قربانیاں کبھی رئیگاں نہیں ہو نگی پاکستان پیپلزپارٹی زندہ ہے تو ان کی قربانیوں اور شہیدوں کی وجہ سے زندہ ہے پاکستان پیپلز پارٹی غریب اور مظلوم عوام کی جماعت ہے انھوں نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میں سب سے بڑی سیاسی پارٹی ہے اور رہے گی بہت جلد پارٹی چئیر مین بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان کا دورہ کرئنگے انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت کے تمام دعوے جھوٹے نکلے اور مسلم لیگ ن کی صوبائی قیادت ٹھکے لینے اور نوکریاں بیجھنے کے پیھچے لگی ہوئی ہے تقریب میں پی ایس ایف ،پی وائی او پی پی پی گلگت بلتستان کے سینئر رہنما شفقت اﷲ خان، فیاض احمد ، واحد حسین، بابر حسین ندیم قریشی، و دیگر جیالوں نے بڑی تعداد نے شر کت کی اور پروگرام کے آخر میں بلاول بٹھو زرداری کی سالگیرہ کا کیک کاٹا گیا ۔