چیچہ وطنی،تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

منگل 22 ستمبر 2015 22:07

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 ستمبر۔2015ء)تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق۔تفصیلات کے مطابق عبدالرؤف ولد منظور احمد سکنہ چک نمبر21/11-L اپنی موٹر سائیکل نمبرSLN-1421 پر آرہاتھا کہ بوریوالہ روڈ پر تیز رفتارٹرک نمبرLRT-6926 نے ٹکرمار دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122 نے فوری طور پر زخمی کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔