ہندوستانی بیوہ خاتون کا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کیخلاف آخری مرتبہ عدالتی جنگ لڑنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 24 ستمبر 2015 00:07

ہندوستانی بیوہ خاتون کا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کیخلاف آخری مرتبہ ..
احمد آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23ستمبر 2015 ء) ایک ہندوستانی بیوہ خاتون نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کیخلاف آخری مرتبہ عدالتی جنگ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کی رہائشی 76 سالہ بیوہ خاتون ذکیاء جعفری کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کیخلاف آخری مرتبہ عدالتی جنگ لڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذکیاء جعفری کے شوہر کو 2002 میں گجرات میں ہونے والے مسلم کش فسادات میں قتل کردیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ذکیاء اپنے شوہر کی موت کا ذمہ دار نریندر مودی کو سمجھتی ہیں۔ نریندر مودی کو بھارت کے آزاد حلقوں کی جانب سے 2002 کے فسادات کا ذمہ دار سمجھا جاتا ہے تاہم عدالت میں 3 مرتبہ ان کیخلاف کچھ ثابت نہ ہوپانے کے باعث انہیں بری الزماں قرار دے دیا گیا تھا۔ تاہم اب گزشتہ ماہ گجرات کی عدالت کی جانب سے اس سلسلے میں آخری مرتبہ کیس سننے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد سے نریندر مودی کیخلاف کیس میں ذکیاء جعفری کو مدد فراہم کرنے والے افراد کو حراساں کیا جارہا ہے تاہم ان سب کا کہنا ہے کہ وہ اوچھے ہتھکنڈوں سے خوف زدہ ہونے والے نہیں ہیں۔