سیالکوٹ ،عید کے روز قربانی کا بکرا ذبح کرتے قصاب جاں بحق

پیر 28 ستمبر 2015 22:41

سیالکوٹ ،عید کے روز قربانی کا بکرا ذبح کرتے قصاب جاں بحق

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 ستمبر۔2015ء) عید کے روز قربانی کے بکرا ذبح کرتے ہوئے حبیب پورہ کا رہائشی قصاب جاں بحق ہو گیا۔ جب دوسرا بکرا ذبح کرنے کیلئے قصاب نے چھری بکرے کی گردن پر رکھی تو اسے دل کا دورہ پڑ گیا اور خالق حقیقی سے جاملا۔

(جاری ہے)

عید الاضحی کے روز کشمیربازار سے ملحقہ پٹھانوالی گلی میں قربانی کے بکرا کو ذبح کرتے ہوئے قصاب دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا۔ مقتول قصاب حبیب پورہ کا رہائشی تھا۔ بتایا گیا ہے کہ قصاب نے پہلے بکرا ذبح کیا اور بعد میں جب دوسرا بکرا ذبح کرنے کیلئے چھری گردن پر رکھی تو اسے دل کا دورہ پڑ گیا اور خالق حقیقی سے جاملا

متعلقہ عنوان :