کاشتکارکینولا ز یا د ہ سے ز یا د ہ رقبہ پرکا شت کر یں، ز ر عی ما ہر ین

منگل 29 ستمبر 2015 16:02

سلانوالی ۔29 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 ستمبر۔2015ء)ز ر عی ما ہر ین نے کا شت کا ر وں کو ہدا یت کی ہے کہ کینولا ز یا د ہ سے ز یا د ہ رقبہ پرکا شت کر یں ۔اگر علیحدہ ر قبہ میسر نہ ہو تو ستمبر کا شتہ کما د ،چنے ،گند م اور بر سیم میں کا میا بی سے ا س کی مخلو ط کا شت کی جا سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

کینو لا کا تیل ایرو سک ایسڈ اور گلو کو سا ئنو لیٹ جیسی مضر ا جزا ء سے پا ک ہو تا ہے۔

کینولا کی کا شت کا بہتر ین وقت 20ستمبر تا 31اکتو بر ہے۔ کینولا کی منظور شد ہ اقسا م پنجا ب سرسوں، فیصل کینو لا ،پی اے آ ر سی کینو لاہا ئبرڈ ہے۔ شرح بیج آ بپاش علاقوں کیلئے ڈیڑ ھ تا دو کلو گر ام جبکہ بارانی علاقوں میں دو تا ا ڑھا ئی کلو گرا م فی ایکڑ رکھیں ۔فصل کو بیما ریو ں سے محفوظ رکھنے کیلئے بیج کو سر ائیت پذ یر پھپھو ند کش ز ہر لگا ئیں ۔