سگریٹ نوش والدین کے بچوں میں غصہ ، بڑوں کی بات نہ ماننا ، جھوٹ بولنا ، دھوکہ دہی جیسے رویئے اختیار کرنے کے خطرات میں سو فیصد اضافہ ہو جاتا ہے،فرانسیسی ماہرین
بدھ 30 ستمبر 2015 14:22
پیرس۔ 30 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 ستمبر۔2015ء) سگریٹ نوشی کرنے والے والدین کے بچوں میں غصہ بڑوں کی بات نہ ماننا ، جھوٹ بولنا اور دھوکہ دہی جیسے رویئے اختیار کرنے کے خطرات میں سو فیصد اضافہ ہو جاتا ہے۔ یہ بات فرانسیسی ماہرین نے پرائمری سکولوں میں زیر تعلیم 5,200 بچوں کے رویوں کا مطالعہ کرنے کے بعد جاری رپورٹ میں کہی۔
(جاری ہے)
ماہرین کے مطابق دوران حمل سگریٹ نوشی کرنے والی ماؤں اور ایسے والدین جو اپنے بچوں کی شیر خوارگی کی عمر میں تمباکو نوشی کرنے والے والدین کے بچے 10 سال کی عمر تک رویوں کے مسائل کا شکار رہتے ہیں ۔
ماہرین کے مطابق اس کی وجہ ننھے بچوں کے نشوونما پاتے دماغ پر نکوٹین کے زہریلے اثرات ہیں ۔رپورٹ کے مطابق دوران حمل اور شیر خوارگی کے دوران تمباکو کے دھوئیں سے متاثر ہونے والے بچوں میں رویوں کے مسائل کا شکار بچوں کا تناسب 18 فیصد جبکہ تمباکو نوشی سے متاثر نہ ہونے والے بچوں میں یہ تناسب 9.7 فیصد دیکھا گیا ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دوران حمل اور شیر خوارگی کے زمانہ میں تمباکو سے متاثر ہونے والے بچے بہت جلد خوفزد ہو جاتے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.