جنوب مغربی چین میں یکے بعد دیگرے 15 دھماکے،7 افراد ہلاک،50 سے زائد زخمی،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ
دھماکوں میں سرکاری عمارات، شاپنگ مال، سپر مارکیٹ، ٹرانسپورٹ اسٹیشن، اسپتال، سبزیوں کی مارکیٹ ، مختلف امراض کے انسداد کے سینٹر کو نشانہ بنایا گیا،واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ،حکام
بدھ 30 ستمبر 2015 21:29
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 ستمبر۔2015ء) چین کے جنوبی علاقے میں عوامی عمارتوں میں یکے بعد دیگرے15 دھماکوں دھماکوں کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی حکام کا کہنا ہے کہ گوانگشی کے جنوبی علاقے لیوڑو کاؤنٹی میں 15 دھماکے ہوئیجس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ۔مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق دھماکے دن 4 بجے کے قریب ہوئے۔دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے اور امدادی کاموں کا آغاز کردیا گیا۔فوری طور پر دھماکوں کی وجہ سامنے نہ آ سکی جبکہ حکام کی جانب سے بھی اب تک کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔چینی میڈیا کے مطابق دھماکے 13 مقامات پر کیے گئے جن میں سرکاری عمارات، شاپنگ مال، سپر مارکیٹ، ٹرانسپورٹ اسٹیشن، اسپتال، سبزیوں کی مارکیٹ جبکہ مختلف امراض کے انسداد کے سینٹر کو نشانہ بنایا گیا۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.