مسلم لیگ فنکشنل کی جانب سے شکارپور سٹی کے 29 وارڈوں کے لئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا

پی پی والے بلدیاتی الیکشن سے فرار ہونے کی کوشش کررہے ہیں بھاگنے نہیں دیں گے، امتیاز احمد شیخ

بدھ 30 ستمبر 2015 22:36

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 ستمبر۔2015ء ) مسلم لیگ (ف) کی جانب سے شکارپور سٹی کے 29وارڈوں کے امیدواران کا اعلان کرتے ہوئے بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ بھی کیا ، امیدواروں میں امتیاز شیخ کے صاحبزادے اور سابق تعلقہ ناظم ظفر علی شیخ بھی شامل ہیں جبکہ مسلم لیگ (ف) کے امیدواروں کو انتخابی نشان پھول دیا گیا اس موقعے پر امتیاز شیخ نے ، پیپلز پارٹی کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی پی والے بلدیاتی الیکشن سے فرار ہونے کی کوشش کررہے ہیں بھاگنے نہیں دیں گے ہم سمجھ رہے ہیں کہ پیپلز پارٹی انتقامی کاروائیاں کریگی، ہمارا مطالبہ ہے کہ رینجرز کی نگرانی میں انتخابات کروائے جائیں وزیر اعظم کے معاون اور ف لیگ کے رہنما امتیازاحمد شیخ کا عوام سے خطاب اور پریس کانفرنس ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز نیو شیخ ہاؤس شکارپور میں ف لیگ کا بڑا اجتماع منعقد ہوا جس میں پارٹی کے کارکنان کے علاوہ شہریوں نے بڑے تعداد میں شرکت کی اس موقعے پر وزیر اعظم کے خصوصی معاون اور ف لیگ کے رہنما ایم پی اے امتیاز احمد شیخ نے شکارپور شہر کے 29وارڈوں پر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران جس میں گر مکھ ، مورن سنجرانی ، شمس الدین آغا ، ہدایت اﷲ مہر ، بشیر احمد شیخ ، غوث بخش شیخ ، محمد طیب سومرو ، صدر الدین شیخ ایڈووکیٹ، فراز امتیازشیخ ، برکت علی بھٹو ، محمد عمران آرائیں ، ثناء اﷲ میمن ، موتی رام ، وسیم الدین صدیقی ، مقصود شیخ ، عبدالکریم ککرانی ، محمد سچل جکھرو ، شیراز شفیق سومرو ، اقبال عباسی ، ثناء اﷲ سومرو ، نور حسن سنجرانی ، شوکت علی سنجرانی ، ارشاد احمد شیخ ، واحد بخش شیخ ، ریاض احمد بروہی ، شفیق احمد شیخ ، محسن جمال شیخ ، خالدحسین ہکڑو ، ظفر علی شیخ کو ٹکٹیں دی گئی اور انتخابی نشان پھول ظاہر کیاگیا اجتماع سے خطاب اور پریس کانفرنس میں امتیازاحمد شیخ نے کہا کہ پارٹی کے سربراہ پیر پگارو کی ہدایت ہے کہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات مقامی سطح پر کسی سے بھی اتحاد کرکے الیکشن لڑے جاسکتی ہے غوث بخش خان مہر ف لیگ کے ایم این اے ہے وہ اپنے امیدواران آزاد حیثیت سے کھڑے کیے ہیں لیکن ہم نے ف لیگ کے پلیٹ فارم سے شکارپور سٹی میں اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں جن کو پھول کا نشان الاٹ کیاگیا ہے انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے گذشتہ سات سالوں کے اندر عوام کو کوئی رلیف نہیں دیا شکارپور شہر کی صورتحال خراب ہے روڈ اور سڑکیں ٹوٹے ہوئی ہیں گٹروں کا پانی سڑکوں اور محلوں میں روزانہ نکلنا معمول بنا گیا ہے پیپلز پارٹی کا سندھ بھر میں حشر خراب ہے وہ بلدیاتی انتخابات سے فرار ہونے کی کوشش کررہے ہیں ہم اسکو فرار ہونے نہیں دیں گے ہم سمجھتے ہیں کہ پی پی والے دھاندلیاں ضرور کریں گے اور انتقامی کاروائیوں پر اتر آئیں گے شہروں کی حالت انہوں نے یہ کی ہے کہ دیہاتی آکر ہم سے اسکول کھولانے کے لیئے استاد طلب کرہے ہیں اور محلہ کو صاف رکھنے کے لیئے صفائی کرنے والا طلب کررہے ہیں انہوں کہا کہ ہم نے پہلے بھی بڑے منصوبے دیے تھے روڈ راستے بنوائے قبرستانوں کو دیوارویں دلوائیں کروڑوں روپیہ کے تخمینے سے گیس اور بجلی کے کام کروائے گرڈ اسٹیشن کو اپ گریڈ کروایا دیگر اسکیمیں لیکر آئیں گے جلد ہم منشور دیں گے صفائی اور ڈرینج کو بہتر کریں گے جلد پارٹی اور شکارپور کے عوام کے بہتر کے لیئے منشور لائیں گے انہوں نے کہا کہ شکارپور کی عوام نے مجھے پر اعتماد کرکے عام انتخابات کے دوران مجھے بھاری اکثریت سے کامیاب کریا جن میں شکر گزار ہوں آئیندہ کے لیئے ہم پر اعتماد کریں جو ٹیم ہم مشاورات کے ساتھ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیئے عوام کے سامنے لارہے ہیں اب عوام کارکردگی کو مد نظر رکھ کر ہمارے امیدواران کو کامیاب کروائیں تاکہ کامیاب ہوکر شکارپور شہر کے عوام کی بہتر خدمت کرسکیں ۔