بھارتی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کا کارکن ہندو مسلم فسادات بھڑکانے کی کوشش میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 1 اکتوبر 2015 21:14

بھارتی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کا کارکن ہندو مسلم فسادات بھڑکانے ..
اعظم گڑھ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 1 اکتوبر 2015 ء) بھارتی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کا کارکن ہندو مسلم فسادات بھڑکانے کی کوشش میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہندوستان میں انتہا پسند ہندوں کی جانب سے مسلمانوں کی زندگی کو ہر گزرتے دن کے ساتھ مشکل سے مشکل تر بنایا جارہا ہے۔ ہندوستان میں گائے کے گوشت کے استعمال کے الزام میں کئی معصوم مسلمانوں کو انتہا پسند ہندوں کی جانب بے دردی سے قتل کیا جاچکا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایک نئی سازش کا انکشاف ہوا۔ بھارت کے شہر اعظم گڑھ میں بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کا کارکن ہندو مسلم فسادات بھڑکانے کیلئے مندروں میں گائَ کا گوشت پھینکتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔ اس شخص کی تصویر کے سوشل میڈیا پر آںے کے بعد لوگوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا جارہا ہے۔ عوام کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ اب واضح ہوچکا ہے کہ بھارتی انتہا پسند ہندو مسلم کش فسادات کی سازش میں ملوث ہیں۔ یاد رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا تعلق بھی اسی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس سے رہ چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :