کپا س کی آخر ی چنا ئی کے بعد نقصا ن رساں کیڑوں کا تدار ک اشد ضرور ی ہے ‘زرعی ما ہر ین

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 14:54

سلانوالی۔3 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء)ز رعی ما ہر ین نے کہا ہے کہ کپا س کی آخر ی چنا ئی کے بعد کیڑوں کا تدا ر ک اشد ضروری ہے کیو نکہ کپا س کے کیڑے فصل کے بعد کسی نہ کسی صورت دوسر ی متبا د ل میزبا ن فصلوں جڑ ی بو ٹیوں اور پودوں وغیر ہ پر اپنی نسل کو قائم رکھتے ہیں ،یہ کیڑے کپا س کی فصل کی باقیا ت اورفصل کے بعدخالی کھیتوں میں مو جو د رہتے ہیں ْجو سرد یوں کے بعد موسم بہارمیں سازگارماحول ملنے پر نسل کشی کرکے آئندہ فصل پر حملہ آورہوتے ہیں ،کپا س کی آخری چنا ئی کے بعد ا ن زرساں کیڑوں کے خلاف عملی تدا بیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے تا کہ آ ئند ہ فصل پر ان کے حملہ کی شدت کو روکا جاسکے۔

امریکن سنڈ ی کپا س کو نقصا ن پہنچا نے کے بعد در جہ حرارت کم ہو نے پر ز مین میں سرنگ بنا کر سر مائی نیند سو جاتی ہے اور جنوری کے بعد درجہ حرارت بڑھنے پر ا س کے پیپوپے پر وا نے بن کر نکل آٹے اور اردگرد کی فصلوں پر انڈے دے کر تعداد بڑھانا شروع کر دیتے ہیں (ملی بگ ) کپا س کی فصل ختم ہو نے کے بعد یہ کیڑا باغات پھولوں کی نر سریوں میں ز یبا ئشی پودوں کپا س کی مو نڈ ھی یہ ٹنل میں کا شت کی گئی فصلا ت یہ مختلف قسم کی جڑی بو ٹیوں پر مو جو د ہوتا ہے، اس کیڑے کے پھیلا ؤ کو کم کرنے کیلئے احتیاطی تدا بیر ضروری ہیں، گلا بی سنڈ ی کپا س کی فصل کا دو طرح سے نقصا ن کر تی ہے، ایک اس کے حملہ سے پیداوار کم ہو جاتی ہے دوسرا پھٹی کی کو الٹی خرا ب ہو جاتی ہے جس سے ما رکیٹ میں کم قیمت ملتی ہے۔

(جاری ہے)

گلابی سنڈ ی کا تد ار ک دورا ن فصل کافی پیچدہ اور مہنگا ہوتا ہے ا س کیڑے کا کمزور پہلو یہ ہے کہ آخر ی چنا ئی کے بعد کپا س کی با قیا ت کی تلفی کو یقینی بنا ئیں۔ اس کی سرد یوں کے دورا ن پنا ہ گا ہیں ختم کر دیں تو ا س کیڑے کی تعداد اس حد تک ختم ہو سکتی ہے کہ ا س کے خلا ف کو ئی زہریلا سپرے کرنے کی ضرورت بھی نہیں پیش آتی ۔