ڈینگی کی تدارک کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے،راجہ اشفاق سرور
جن یونین کونسلز میں ڈینگی رپورٹ ہورہے ہیں ان میں آئی آر یس اور کارپٹ فوگنگ کروائی جائے ،ٹائر شاپ ، کباڑ خانوں ، کارخانوں ، بیکریوں اور ہوٹلوں کو چیک کیا جائے ،لاروہ ملنے کی صورت میں کاروائی عمل میں لائی جائے، وزیر محنت پنجاب
اتوار 4 اکتوبر 2015 18:00
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) صوبائی وزیر محنت وافرادی قوت راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ ڈینگی کی تدارک کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ جن یونین کونسلز میں ڈینگی رپورٹ ہورہے ہیں ان میں آئی آر یس اور کارپٹ فوگنگ کروائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹائر شاپ ، کباڑ خانوں ، کارخانوں ، بیکریوں اور ہوٹلوں کو چیک کیا جائے اور لاروہ ملنے کی صورت میں کاروائی عمل میں لائی جائے ۔
انہوں نے کہا کہ ڈینگی پر کام کرنے اہلکار اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے نبھائیں تاکہ ڈینگی کو جلد کنٹرول کرنے میں مد د حاصل ہوسکے۔انہو ں نے خیالات کا اظہار کمشنر آفس راولپنڈی میں انسداد ڈینگی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ․ اجلاس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ خالد مسعود چوہدری , سیکرٹری زراعت پنجاب شہر یار سلطان, سیکرٹری ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ , کمشنر راولپنڈی زاہد سعید, ڈی سی او ساجد ظفر ڈال ِ وزیر اعلی پنجاب کے ایڈوائزر ڈینگی ڈاکٹر وسیم اکرم، ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر محمد ارشد ،پرنسپل میڈیکل کالج و الائیڈ ہاسپٹلز ڈاکٹر محمد عمر ، ایم ایس پمزہسپتال ڈاکٹر احسان ، صوبائی و مقامی سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.