کاشتکاروں کو کپاس کی 2چنائیوں کا درمیانی وقفہ 15 سے20 دن رکھنے کی ہدایت

منگل 6 اکتوبر 2015 16:32

فیصل آباد۔6 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء)کاشتکاروں کو کپاس کی 2چنائیوں کا درمیانی وقفہ کم از کم 15 سے20دن رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ کاشتکار جلدی چنائی کرنے سے گریز کریں کیونکہ اس سے غیرمعیاری اور کچا ریشہ حاصل ہوتاہے جس سے روئی کی قدروقیمت مقامی اورعالمی منڈیوں میں انتہائی کم ہو جاتی ہے اور اس کے مناسب نرخ بھی حاصل نہیں ہو پاتے ۔

(جاری ہے)

جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے زرعی ماہرین نے بتایاکہ چنی ہوئی کپاس میں نمی ، کچے ٹینڈے ، رسیاں ، ٹینڈوں کے ٹکڑے ، سوتلی ، بال یا دیگر آلائشی اشیاء نہیں ہونی چاہئیں ۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار لشکری سنڈی اور سست تیلے پر بھی نظر رکھیں اور پیسٹ سکاؤٹنگ کاعمل ہفتہ میں دو بارجاری رکھیں تاکہ کسی بھی بیماری کے حملہ کی صورت میں اس پر فوری کنٹرول کیاجاسکے۔