چیف آف دی ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ، مصر کے محمد ابو الغرنے جیت لی
فاتح کھلاڑی نے فائنل میں ہم وطن دفاعی چیمپئن عمر عبد المغیدکو 3-2سیٹس سے کامیابی اپنے نام کی پاک فضائیہ کے قائم مقام سربراہ ائیر مارشل سعید محمد خان نے کھلا ڑیوں میں انعامات تقسیم کئے
منگل 6 اکتوبر 2015 20:05
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء ) چیف آف دی ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ مصر کے محمد ابو الغرنے جیت لی۔محمد ابوالغر نے فائنل میں ہم وطن دفاعی چیمپئن عمر عبد المغیدکو دلچسپ مقابلے کے بعد 3-2سیٹس سے کامیابی اپنے نام کی ۔تفصیلات کے مطابق مصحف علی میر سکواش ک کمپلیکس اسلام آباد میں ہونیوالے فائنل مقابلے میں عمر عبد المغید پہلی گیم سے ہی میں اپنے ہم وطن کھلاڑی محمد ابوالغر پر حاوی رہے اور پہلی گیم میں 11-7سے کامیابی حاصل کی۔
تاہم محمد ابوالغر نے دوسری گیم میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا،اوردوسری گیم میں 11-9سے کامیابی حاصل کرکے مقابلہ ایک۔ایک سے برابر کر دیا،محمد ابوالغر نے تیسری گیم میں13-11 سے کامیابی حاصل کرکے برتری حاصل کرلی، عمر عبد المغید نے چوتھی گیم میں 11-6سے کامیابی حاصل کر کے میچ کو مزید سنسنی خیز بنا دیا ۔(جاری ہے)
آخری گیم میں محمد ابو الغر نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد 11-9سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے چیمپئن شپ ٹرافی حاصل کی۔
یہ میچ 78 منٹ تک جاری رہا۔ 25ہزارامریکی ڈالر انعامی رقم کے اس ٹورنامنٹ میں 8 ممالک کے انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ اس ٹورنامنٹ کا مین راؤنڈ 3اکتوبر کو شروع ہوا تھا جس میں 16کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔ فائنل میں پاک فضائیہ کے قائم مقام سربراہ ائیر مارشل سعید محمد خان مہمانِ خصوصی تھے۔ مہمانِ خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ غیر ملکی سفراء ، سابقہ ورلڈ چیمپئنزجہانگیر خان، قمر زمان، جان شیر خان اور گوگی علاؤالدین کے علاوہ سکواش کے دلدادہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے یہ میچ دیکھا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
گیری کرسٹن نے بابر اعظم کے لیے اپنا مخصوص بیٹنگ پلان بتا دیا
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: مصباح الحق نے 'تجربہ کار' محمد عامر کے انتخاب کی حمایت کی
-
انگلش پریمیئر لیگ ، چیلسی اور مانچسٹریونائیٹڈ نے اپنے میچز جیت لئے
-
مصباح الحق نے رضوان کی جگہ صائم ایوب کو بطور اوپنر کھلانے کی حمایت کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، پاک بھارت ٹاکرے کی میزبانی کرنے والا نیویارک کا سٹیڈیم تیار
-
ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کیوں نہیں ہوا ‘ رمیز راجا سلیکشن کمیٹی پر برہم
-
سچن ٹنڈولکر کے قریب ترین سیکیورٹی گارڈ نے خودکشی کرلی
-
سندیپ لامیچنے کو ریپ کیس میں کلین چٹ مل گئی، نیپال کے لیے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے اہل
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: آئی سی سی نے ناظرین کی آسانی کیلئے بھارت کو دوسرا سیمی فائنل الاٹ کردیا
-
صائم ایوب کی بیٹنگ پوزیشن تبدیل کی جائے: رمیز راجہ کا مشورہ
-
بابر اعظم نے حسن علی کو تیسرا ٹی ٹونٹی کھلانے کی وجہ بتا دی
-
رمیز راجا ایک مرتبہ پھر سلیکشن کمیٹی کو ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے ٹیم کا اعلان نہ کرنے پر برس پڑے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.