کراچی، ایم این اے حکیم بلوچ کی علاقہ معززین کے ہمراہ سیکرٹری تعلیم سے ملاقات،بندا کولوں، اساتذہ کی قلت و دیگر مسائل پر تبادلہ خیال

منگل 6 اکتوبر 2015 22:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء) ایم این اے حکیم بلوچ کی علاقہ معززین کے ہمراہ سیکریٹری تعلیم سے ملاقات،بندا سکولوں، اساتذہ کی قلت و دیگر مسائل پر تبادلہ خیال ،ملیرمیں معیاری تعلیم کیلئے کوشاں ہیں ،ملیر میں تمام اسکولوں میں خالی ایس این ای پر جلد تقرریاں کی جائیں گی، وفاقی وزیر مملکت عبدلحکیم بلوچ۔ تفصیلات کے مطابق ؛ وفاقی وزیر عبدالحکیم بلوچ نے گذشتہ روز ملیر کے تعلیمی مسائل پرعلاقہ معززین کے ہمراہ سیکریٹری تعلیم فضل اﷲ پیچوھو کے ساتھ ملاقات کی، جس میں ملیر کے تعلیمی امور پر بات چیت کرتے ہوئے عبدالحکیم بلوچ نے کہا کہ ملیر تعلیم کے حوالے سے کسی صورت سودیبازی نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

عبدالحکیم بلوچ نے سیکریٹری تعلیم کوتعلیمی مسائل سے آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ ملیرمیں اسکولوں میں خالی جگہوں پر فوری طور اساتذہ مقرر کرنے، گورنمنٹ گرلز ہائر سیکینڈری اسکولز کو اپ گریڈ کرنے، ڈگری کالیج مراد میمن، رزاق آباد اور گڈاپ میں خالی جگہوں پر تقرریاں کرنے، گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکینڈری اسکول مراد میمن، جام گوٹھ ،بروہی گوٹھ، ابراہیم حیدری، رزاق آبادمیں خالی جگہوں پر تقرریاں کرنے سمیت ہائر سیکنڈری اسکولز میں 17-18 گریڈ تحت استاد مقرر کیے جائیں تا کہ جس سے ملیر میں تعلیمی معیار بہتر ہو سکے ، اس موقع پر سیکریٹری تعلیم نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :