ایف پی سی سی آئی نے سال 2016کیلئے الیکشن کمیشن کی تشکیل دیدیا

منگل 6 اکتوبر 2015 22:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی کی چو تھی ایگز یکٹو کمیٹی کی میٹنگ 5اکتو بر کو ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں محمد ادریس کی صدارت میں فیڈریشن ہا ؤ س کرا چی میں منعقد ہو ئی ۔ میٹنگ میں ایگز یکٹو کمیٹی کے ممبرا ن چاروں صوبو ں سے وابستہ معزز ممبرا ن نے بڑ ی تعداد میں شر کت کی ۔

ان معز زین ممبرا ن میں ایس ایم منیر، رحیم جا نو سنیئر نا ئب صدر ایف پی سی سی آئی ، افتخار علی ملک ، سینیٹر الیا س بلو ر ، نائب صدور وسیم وہرا، اکرام راجپوت، شاہنواز اشتیاق، شہاب ظفر، حمید اختر چڈا،میاں اکرام فرید، زاہد انوار،حاجی سلطان محمد ممندکے علاوہ ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ اور دیگر نے شر کت کی ۔ ایگز یکٹو کمیٹی نے متفقہ طو ر پر ایف پی سی سی آئی کے سال 2016کے الیکشن شیڈول کے علا وہ الیکشن کمیشن کی تشکیل کی بھی منظو ری دی جو کہ کیپٹن رشید ابڑو ، زبیر چھا یا اور رفیق سلیمان پر مشتمل ہے ۔

(جاری ہے)

ایگز یکٹو کمیٹی نے ملک کے اند معاشی صورتحال اور خا ص طو ر پر بینکو ں کی ٹرانز یکشن پر ودہو لڈنگ ٹیکس لا گو کر نے کا خا ص طو ر پر تفصیلی جا ئز ہ لیا ۔ انہوں نے متفقہ طو ر پر قرارداد منظو ر کر کے حکومت سے مطا لبہ کیا کہ اس مسئلہ کو بغیر کسی تا خیرکے حل کر دیا جا ئے کیونکہ مذکو رہ ٹیکس بز نس کے ما حول کی فروغ میں روڑے اٹکا رہا ہے ۔ انہوں نے اس با ت پر بھی تشو یش کا ظہا ر کیا کہ ایکسپورٹرز کو ودہو لڈنگ ٹیکس کی ریفنڈ کی عد م ادائیگی کے وجہ سے ایکسپوٹرز لیکو ئڈٹی کے مسائل سے دوچار ہیں ۔ ایک تخمینہ کے مطا بق ایف بی آر میں 95ارب روپے پھنس گئے ہیں ۔ انہوں نے مطا لبہ کیا کہ پا نچ ایکسپورٹ اورینٹید سیکڑوں میں زیرو ریٹیڈ پا لیسی اختیار کی جا ئے ۔

متعلقہ عنوان :