`فلو شاٹ فلو کے علاوہ نمونیا سے بچاؤ میں بھی فائدہ مند ہے،تحقیق`
منگل 6 اکتوبر 2015 23:09
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء ) فلو شاٹ سے آپ کو نہ صرف فلو سے حفاظت ملے گی بلکہ یہ نمونیا سے بچانے میں بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔محققین کے مطابق نمونیا کے سلسلے میں ہسپتال میں داخل کروائے گئے زیادہ تر مریضوں نے فلو شاٹ نہیں لگوائے ہوئے ہوتے۔امریکی شہر نیش ول کی ونڈربلٹ یونیورسٹی کے پروفیسر اور ریسرچ کے سربراہ کارلوس گریجلوا کے مطابق انفلواینزا ویکسین انفلواینزا نمونیہ سے بچاؤ میں کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے اندازے کے مطابق فلو شاٹ لگوانے سے نمونیہ کے 57 فیصد کیسز کم کیے جاسکتے ہیں۔یہ رپورٹ آن لائن پانچ اکتوبر کو امیریکن میڈیکل ایسوسی ایشن کے جرنل میں شائع کی گئی۔کارلوس کی ٹیم نے جنوری 2010 سے جون 2012 کے درمیان ریسرچ کے لیے چار امریکی ہسپتالوں میں موجود 2800 مریضوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ ان میں سے تقریباً چھ فیصد نمونیہ کے کیسز فلو کی وجہ سے تھے جبکہ دیگر کا تعلق فلو سے نہیں تھا۔
ریسرچ کے سربراہ نے کہا کہ ڈیٹا کا جائزہ لینے کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ انفلواینزا ویکسین لگوانے سے انفلواینزا نمونیہ کا رسک کافی کم ہوجاتا ہے۔امریکی صحت کے ادارے سی ڈی سی کے مطابق چھ ماہ سے زائد عمر کے ہر شخص کو ہر سال فلو کے خلاف ویکسین لگوانی چاہیے`مزید بین الاقوامی خبریں
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.