’چین 4 آبدوزیں کراچی میں تعمیر کرے گا‘
بدھ 7 اکتوبر 2015 11:44
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) : پاکستان کو فروخت کی جانے والی 4 آبدوزیں چین کراچی میں تعمیر کرے گا۔یہ بات دفاعی پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے اسلام آباد میں ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن (ڈی ای پی او) کے ڈسپلے سینٹر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں کو بتائی۔ان کا کہنا تھا کہ چین سے آبدوزوں کی خریداری کے معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور ان میں سے 4 آدوزیں پاکستان میں تعمیر کی جائیں گی۔
انھوں نے کہا کہ تمام آبدوزوں کی تعمیر کا کام چین اور پاکستان میں بیک وقت شروع کیا جائے گا۔رانا تنویر حسین نے بتایا کہ چین پاکستان کو آبدوزوں کی تعمیر کی ٹیکنالوجی بھی فراہم کرے گا۔واضح رہے کہ پاکستان نیوی کے پاس موجود 3 میں سے ایک آگسٹا 90 بی پی این ایس حمزہ آبدوز 2008 میں کراچی شپ یارڈ میں تعمیر کی گئی تھی۔(جاری ہے)
پاکستان نیوی کے پاس اس وقت دیگر دو آگسٹا 90بی آبدوزوں، جن میں پی این ایس سعد اور پی این ایس خالد شامل ہیں، کے علاوہ دیگر دو آگسٹا 70 آبدوزیں بھی موجود ہیں۔
اگرچہ رانا تنویرحسین نے یہ نہیں بتایا ہے کہ چین سے خریدی جانے والے ا?بدوزوں کی تعمیر کا کام کب شروع کیا جائے گا تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس کا آغاز جلد ہوجائے گا.اس حوالے سے کراچی میں ایک ٹریننگ سینٹر تعمیر کردیا گیا ہے۔دفاعی پیداور کے وزیر کی جانب سے یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ چین سے خریدی جانے والی آبدوزیں کس کلاس کی ہیں تاہم ایک اندازے کے مطابق یہ معاہدہ یوان کلاس 041 ڈیزل-الیکٹرک آبدوزوں کے لیے کیا گیا ہے جو اے آئی پی سسٹم سے لیس ہوں گی.اس سے قبل پاکستان نیوی کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے فرانس اور جرمنی سے آبدوزیں خریدنے کے معاہدے ہونے جارہے تھے تاہم ان معاہدوں کو عملی جامہ نہیں پہنایا جاسکا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.