کسان پیکیج بجٹ کا حصہ ،وزیر اعظم نے اعلان کرکے کسانوں کو بے وقوف بنایا ہم نے پہلے ہی دن مسترد کردیا تھا ٗ خورشید شاہ
پلاننگ ڈیپارٹمنٹ میں 4 ہزار ارب کی 3ہزار 500 اسکیمیں منظوری کی منتظر ہیں ٗسندھ حکومت پاکستان اسٹیل ملز خریدے تو فائدے میں رہے گی ٗ میڈیا سے گفتگو
بدھ 7 اکتوبر 2015 17:25
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ کسان پیکیج پہلے ہی بجٹ کا حصہ ہے ٗ وزیر اعظم نواز شریف نے اعلان کرکے کسانوں کو بے وقوف بنایا ٗ کسان پیکیج سیاسی چال ہے جسے ہم نے پہلے ہی دن مسترد کردیا تھا پلاننگ ڈیپارٹمنٹ میں 4 ہزار ارب کی 3ہزار 500 اسکیمیں منظوری کی منتظر ہیں ٗسندھ حکومت پاکستان اسٹیل ملز خریدے تو فائدے میں رہے گی۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ کسان پیکیج سیاسی چال ہے جسے ہم نے پہلے ہی دن مسترد کردیا تھا، کسان پیکج بجٹ کا حصہ ہے لیکن اس پرعملدرآمد نہیں کیا گیا، وزیراعظم نے پیکج کا اعلان کرکے کسانوں کو بے وقوف بنایا۔ وزیراعظم بتائیں کہ کیا 16-2015 کے بجٹ میں یہ پیکج شامل نہیں، چاول کے کاشت کاروں کو 5 ہزار روپے سبسڈی دینے کی بات بھی بجٹ 15-2014 میں شامل تھی، بجٹ کے بعد حکومت نے اعلان کرکے کسانوں کو بے وقوف بنایا ہے، وزیراعظم حقیقت نہیں بتارہے، وزیراعظم نواز شریف کسانوں کے لئے اعلان کردہ اقدامات کے حوالے سے بجٹ کا مسودہ سپریم کورٹ میں پیش کردیں، مسودہ پیش کرنے سے یہ کیس ختم ہوجائے گا، قوم کو پتہ چلنا چاہئے کہ حکمران کس طرح انہیں بے وقوف بنارہے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.