ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹرکنوراعجاز خالق اور ایم پی اے/چےئرمین ایف ڈی اے شیخ اعجازاحمد نے ڈینٹل پریکٹیشنرز کے نمائندوں سے ملاقات

بدھ 7 اکتوبر 2015 23:05

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹرکنوراعجاز خالق اور ایم پی اے/چےئرمین ایف ڈی اے شیخ اعجازاحمد نے ڈینٹل پریکٹیشنرز کے نمائندوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دندان سازوں کو متعلقہ قوانین کے دائرے میں کام کرنا چاہیے ۔اس سلسلے میں ان کے پیشہ ور امور کاجائزہ لیکر قانون کے مطابق اقدامات کئے جائیں گے ۔اس موقع پر ڈینٹل پریکٹیشنرز کے نمائندوں پر مشتمل پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جو اپنے مسائل سے متعلق رپورٹ تیار کرے گی تاکہ انہیں محکمہ صحت کے درکار تقاضوں کے مطابق حل کیا جاسکے۔