بھنڈی کے کاشت کارفصل کوکیڑوں کے حملے سے محفوظ رکھیں، زرعی ما ہرین

جمعرات 8 اکتوبر 2015 15:10

سلانوالی۔8 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء)ز رعی ماہر ین نے کاشت کاروں کوبھنڈی کی فصل کوکیڑوں کے حملے سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی اقد اما ت کی ہد ایت کی ہے اور کہا ہے کہ کا شت کا ر اورگھریلوپیمانے پربھنڈی کی پچھیتی فصل کا شت کر نے و الے بھنڈی کی فصل کوموسم کے ابتدائی ایام میں کپا س کی دھبے دارسنڈی سے بچانے کیلئے بر وقت تدار ک کی تدابیرپرعمل درآمد کریں تا کہ فصل کونقصان سے بچایا جاسکے۔

(جاری ہے)

کپا س کی دھبے دارسنڈ ی بھنڈی کی فصل پرپھل لگتے ہی اس میں سوراخ کر کے اندرداخل ہوجاتی ہے جس سے پھل کانا اوربے کارہوجاتا ہے اگرفصل کا پھل تیاری کے قریب ہو اوراسے بر داشت کرنامقصودہوتوماہرین زراعت اورمحکمہ زراعت توسیع وپیسٹ وارننگ کے عملہ کی مشاور ت سے ایسے زہرکاسپر ے کریں جس کااثر جلدزائل ہوجائے۔