سینٹ،سانحہ منیٰ میں شہید اور لاپتہ پاکستانیوں کے معاملے پر اپوزیشن کا شدید احتجاج،واک آؤٹ
جمعرات 8 اکتوبر 2015 15:29
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) سینٹ میں اپوزیشن اراکین نے سانحہ منیٰ کے بارے میں حکومت کی جانب سے تسلی بخش جواب نہ ملنے پر ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ سینیٹر اعتزاز احسن اور اپوزیشن نے دیگر ارکان نے سانحہ منیٰ پر وفاقی وزیر پرویز رشید کی جانب سے حکومتی کارکردگی بیان کرنے اور سعودی عرب میں شہید ہونے والے اور لاپتہ پاکستانیوں کے بارے میں مفصل جواب نہ دینے پر ایوان سے احتجاجاً واک آؤٹ کیا۔
چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے اپوزیشن اراکین کو منانے کیلئے سینیٹر اقبال ظفر جھگڑا اور سینیٹر پرویز رشید کو بجھوایا گیا مگر اپوزیشن اراکین نے ایوان میں واپس آنے سے انکار کر دیا۔ اس سے قبل سانحہ منیٰ میں شہید اور لاپتہ پاکستانی حجاج کرام کے بارے میں معلومات فراہم نہ کرنے پر اراکین سینٹ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ حکومت حاجیوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ابھی تک سینکڑوں شہدا اور لاپتہ پاکستانیوں کے بارے میں ان کے لواحقین پریشانی کا شکار ہیں سینٹ میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ سانحہ منیٰ میں 300 کے قریب پاکستانی شہید اور لاپتہ ہوئے ہیں اور ان کا بھی تک پتہ نہیں چل رہا ہے یہ حکومت کی بے حسی کی انتہا ہے۔(جاری ہے)
سینیٹر میر کبیر محمد نے کہا کہ سانحہ منیٰ میں جو حجاج شہید ہوئے ہیں یا لاپتہ ہیں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں 3 کارڈ دیئے جاتے ہیں اور ایک ہاتھ پر بینڈ باندھا جاتا ہے مجھے سمجھ نہیں آ رہا ہے کہ وہ کارڈ یا ربن کہاں گئے ہیں یہ سعودی اور پاکستانی حکومت کی سستی کی وجہ سے ہوا ہے لگتا یہ ہے کہ سعودی حکومت نے تمام شہدا کو دفن کر دیا ہے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ سانحہ منیٰ کے بارے میں ہمیں معلومات پاکستان سے ملی ہیں یہ ایک بہت بڑا حادثہ تھا اس سلسلے میں قونصل جنرل سے بات ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ 2 ہزار سے زیادہ حاجی شہید ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت کے انتظامات پہلے کی طرح شاندار تھے آنے اور جانے کے راستے الگ الگ ہیں انہوں نے کہا کہ تمام تر انتظامات کے باوجود کوئی نقص ہے جو منیٰ میں حجاج کرام آمنے سامنے ہوئے اور یہ حادثہ پیش آیا ہے سانحہ منیٰ کے بارے میں سعودی حکومت نے ایک کمیشن قائم کیا ہے ہمیں سعودی حکومت کی رپورٹ کا انتظار کرنا چاہئے اس موقع پر وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ اس معاملے کے بارے میں تمام تر اعداد و شمار اور حکومتی اقدامات سے ایوان بالا کو مطلع کیا ہے انہوں نے کہا کہ حج انتظامات کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے گزشتہ دو سالوں میں حکومت کی جانب سے حجاج کرام کیلئے جو انتظامات کئے گئے تھے وہ سب کے سامنے ہیں ماضی میں حجاج کرام نے بددعاؤں کیلئے ہاتھ اٹھائے جبکہ ہمارے دور حکومت کو دعائیں دی گئیں انہوں نے کہا کہ سانحہ منیٰ پر پوری قوم غمزدہ ہے اور یہ پورے ایوان کا مسئلہ ہے سانحہ کے بعد وزیر مذہبی امور اب تک سعودی عرب میں مقیم ہیں جن افراد کو شناخت کیا گیا ان کی تصاویر ویب سائٹ پر موجود ہے حج سیزن کے خاتمے کے بعد شہید حاجیوں کے لواحقین کو سعودی عرب جانے کی اجازت ہو گی انہوں نے کہا کہ پیمرا کی جانب سے تمام ٹی وی چینلز کو ایک نرم درخواست کی گئی تھی کہ سانحہ منیٰ کے حوالے سے رپورٹوں میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مدنظر رکھا جائے اور ایسے الفاظ ادا نہ کئے جائیں جن سے دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات متاثر ہوں۔
ا نہوں نے کہا کہ سعودی عرب جانے والے حجاج کرام ایک معاہدے پر دستخط کرتے ہیں جس کے تحت سعودی عرب میں انتقال کرنے والوں کو وہیں پر دفن کیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.