لاہور ، ماڈل ٹاؤن کچہری میں وکلا گردی ، ملزم کو ضمانت نہ دینے پر جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کو تالا لگا دیاگیا
جمعہ 9 اکتوبر 2015 15:27
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) لاہور میں ماڈل ٹاؤن کچہری میں وکلاء گردی کرتے ہوئے ملزم کو ضمانت نہ دینے پر جوڈیشل مجسٹریٹ کو کمرہ عدالت سے باہر نکال کر عدالت کو تالا لگا دیا‘ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر کچہری پہنچ کر عدالت کا تالا کھلوایا اور تالا لگانے والے وکیل کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کو ماڈل ٹاؤن کچہری میں وکلاء نے ملزم کو ضمانت نہ دینے پر جوڈیشل مجسٹریٹ افتخار حسین کو باہر نکال کر کمرہ عدالت کو تالا لگا دیا جس کے بعد چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ فوری طور پر ماڈل ٹاؤن کچہری پہنچے اور عدالت کا تالا کھلوایا۔ چیف جسٹس نے تمام جوڈیشل افسران کو ہدایت کی کہ اپنا کام کریں میں دیکھتا ہوں کہ کون تالے لگواتا ہے سائلین پہلے ہی انصاف کے لئے بھٹک رہے ہیں وکلاء کے رویے سے اور زیادہ پریشان ہورہے ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
تندور مالکان اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ،نان بائیوں نے ہڑتال موخر کر دی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم
-
مہاجرت بارے غلط معلومات اور سیاست بدگمانیوں کا سبب، آئی او ایم
-
عمران خان سمیت ہر قیدی بنیادی انسانی حقوق اور قانونی تحفظ کا حقدار ہے، امریکہ
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.