سانحہ منیٰ پر ایران ، سعود ی بیان بازی فرقہ واریت کو فروغ دینے کا باعث بنے گی، سعودی عملے کی تربیت کی ضرورت ہے، انسانی قدروں کا احساس ہونا چاہیے،حجاج کرام کے ساتھ سختی سے پیش آنے کی شکایات افسوسنا ک ہیں
چیئرمین اسلامی یکجہتی کونسل قاضی عبدالقدیر خاموش کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب
جمعہ 9 اکتوبر 2015 20:54
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء ) اسلامی یکجہتی کونسل پاکستان کے چیئرمین قاضی عبدالقدیر خاموش نے ایران اور سعود ی عرب کے درمیان بیان بازی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کی باہمی مخالفت میں سانحہ منیٰ کو سیاسی رنگ دینا فرقہ واریت کو فروغ دینے کا باعث بنے گا۔ امت مسلمہ کو اتحاد کی ضرورت ہے۔ گزشتہ روز مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب میں قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا کہ ایران کی طرف سے جہاں سعودی عرب کو دھمکی آمیز بیانات قابل مذمت ہیں، وہیں آل سعود کو بھی اپنا رویہ تبدیل کرنے اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی حکام کو عملے کی تربیت کرنی چاہیئے ۔کیونکہ حجاج کرام کی ہرسال بڑھتی ہوئی تعداد کو مناسک حج کے دوران کنٹرول نہ کرسکنا اور ان کے ساتھ سختی سے پیش آنے کے واقعات افسوسنا ک ہیں۔(جاری ہے)
سعودی عرب غلطیوں سے سبق سیکھے اور انسانی قدروں کا بھی احساس کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی کیمرے تمام مناسک حج کی نگرانی کے لئے لگے ہوئے ہیں تو ان سے سانحہ منٰی کی تحقیقات کی جاسکتی ہیں، لیکن تحقیقات مکمل ہوئے بغیر سعودی انتظامیہ کو سانحہ منیٰ کا ذمہ دار قراردینا شرعی اعتبار سے بھی درست نہیں۔
الزامات عائد کرنے سے پہلے ایران کو تحقیقاتی کمشن کی رپورٹ کا انتظار کرنا چاہیے۔ اس سے پہلے کو ئی نتیجہ اخذ کرنا انصاف نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حج کو امت کی عظمت اور اتحادکا مظہر رہنا چاہیے، یہاں کسی بھی طبقے کے حوالے سے تحفظات اور تعصبات کا مظاہر ہ نہیں کرنا چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
-
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل
-
شہبازشریف کو سب سے زیادہ خطرے اپنے گھر والوں اور ان سے ہے جو لے کر آئے، فواد چوہدری
-
حکومت صوبے میں امن کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے،مراد علی شاہ
-
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کیلئے دشمن کوشش کر رہا ہے،محسن نقوی
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
-
جہاں آمدنی ہے وہاں ٹیکس لگانا چاہئے،مفتاح اسماعیل
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پاکستان کو نیا آئی ایم ایف قرض پروگرام مزید سخت شرائط پر ملنے کا امکان
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.