ہارون آباد، مختلف واقعات وحادثات میں عورت سمیت تین افراد زندگی کی بازی ہار گئے

بھائی کے ہاتھوں شادی شدہ بہن ،بہنوئی قتل

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 11:59

ہارون آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) مختلف واقعات وحادثات میں ایک عورت سمیت تین افراد زندگی کی بازی ہار گئے بھائی کے ہاتھوں شادی شدہ بہن اور بہنوئی قتل تفصیل کے مطا بق قر یبی گاؤں153ٹو ایل میں حقیقی بھائی نے پسند کی شادی کر نے کی رنجش پر اپنی حقیقی بہن شگفتہ اور اس کے خاوند عامر کو فائر نگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا مزید کاروائی کے لئے پولیس مصروف تفتیش ہے دوسرے واقع میں گھریلو رجھگڑے پر ٹبہ نور پورہ کے رہائشی ایک نوجوان نے زہر یلی گولیاں کھا کر موت کو گلے لگا لیا ۔

متعلقہ عنوان :