ایران میں دس سالہ لڑکی کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش
ہفتہ 10 اکتوبر 2015 13:06
تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) ایران میں ایک دس سالہ لڑکی کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش اور ماں کی طرف سے غربت کے باعث ان بچوں کو اجرت پر دینے کی اطلاعات نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو چونکا کے رکھ دیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اسلام شہر کے مقام سے منتخب تہران بلدیہ کی مجلس شوریٰ کی خاتون رْکن فاطمہ دانشور نے اجلاس میں انکشاف کیا کہ ایک تہران کی دس سالہ بچی نے جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔
غْربت کے باعث کم سن ماں اپنے نومولودوں کی پرورش کرنے سے قاصر تھی جس کے باعث اس نے دونوں کو کسی تیسرے شخص کو اجرت پر دے دیا ہے۔فاطمہ دانشور نے بتایا کہ دس سالہ بچی کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش شادی کا نتیجہ نہیں۔ اس کی تو ابھی شادی ہوئی ہی نہیں۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ اس کے والد کو پولیس نے جیل میں ڈال رکھا ہے، جس کے باعث وہ اور اس کے دیگر بہن بھائی سخت مفلسی کا شکار ہیں۔
(جاری ہے)
اسی لڑکی کے بارے میں تہران بلدیہ کی خاتون رْکن شوریٰ نے بھی معاملہ اٹھایا ہے۔فاطمہ دانشور نے بعد ازاں خبر رساں ایجنسی" ایسنا" سے بات کرتے ہوئے بچوں کی بہبود کے حوالے سے حکومتی مجرمانہ غفلت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ادارے ملک میں مفلسی بالخصوص بچوں میں غربت کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں۔
اس کی تازہ اور بدترین مثال اس دس سالہ لڑکی کی ہے جس نے غربت کے باعث نہ صرف اپنی ناموس گنوائی بلکہ دو بچوں کوجنم دے کر یہ ثابت کیا ہے کہ ایران میں غریبوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔فاطمہ دانشور کا کہنا ہے کہ ہمیں افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہم روز مرہ کی بنیاد پر غیرقانونی بچوں کی پیدائش کے واقعات رونما ہوتے دیکھ رہے ہیں۔ آئے روز ایسے بچوں کی شناخت میں غیرمعمولی اضافہ ہو رہا ہے، مگر حکومت ٹس سے مس نہیں ہوتی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.