واپڈا نے سپاٹ فکسنگ کے جرم میں سزا کاٹنے والے سلمان بٹ اور محمد آصف کو اپنی ٹیم میں شامل کر لیا
دونوں کھلاڑی 26 اکتوبر سے پاکستان کے مختلف شہروں میں شروع ہونے والے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں واپڈا کی ٹیم میں نظر آئیں گے، ظفر محمود
ہفتہ 10 اکتوبر 2015 22:20
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء)پاکستان کے بجلی کے محکمے واپڈا نے حال ہی میں سپاٹ فکسنگ کے جرم میں سزا کاٹنے والے دو کھلاڑیوں سلمان بٹ اور محمد آصف کو اپنی ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔سابق چیمپین واٹر اینڈ پاور ڈیویلپمنٹ یعنی ’واپڈا‘ کے چیئرمین ظفر محمود نے سلمان بٹ اور محمد آصف کی ٹیم میں شمولیت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کھلاڑی 26 اکتوبر سے پاکستان کے مختلف شہروں میں شروع ہونے والے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں واپڈا کی ٹیم میں نظر آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ظفر محمود کا کہنا ہے کہ ’مجھے آصف اور سلمان کی دستیابی کے بارے میں بتایاگیا تو میں نے سپورٹس ڈپارٹمنٹ کو انھیں شامل کرنے کی منظوری دی اور انھیں نے ان کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔(جاری ہے)
‘محمد آصف اور سلمان بٹ اس وقت سپاٹ فکسنگ کے جرم میں پانچ سالہ پابندی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے بحالی پروگرام کا حصہ ہیں۔سنہ 2010 میں دورہ انگلینڈ کے دوران محمد آصف، سلمان بٹ اور محمد عامر پر سپاٹ فکسنگ سکینڈل سامنے کے بعد تینوں کھلاڑیوں کو جیل اور پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ان تینوں کھلاڑیوں پر اگست 2010 میں انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں پیسوں کی خاطر جان بوجھ کر نو بال کروانے کا الزام تھا۔جنوری میں اپنی پابندی مکمل کرنے والے فاسٹ بولر محمد عامر پہلے ہی سے ڈومیٹسک کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ `مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.