فرانس اور مصر کے درمیان جنگی بحری جہاز کی ڈیل طے پا گئی

اتوار 11 اکتوبر 2015 21:14

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اکتوبر۔2015ء) مصر نے فرانس سے دو مسترال جنگی بحری جہاز خریدنے کی ڈیل پر دستخط کر دیے ۔جرمن ریڈیوکے مطابق یہ ڈیل فرانسیسی وزیر اعظم مانوئل والس کے مصری دورے کے دوران طے پائی۔ یہ جنگی بحری جہاز مصر کو اگلے چار مہینوں میں فراہم کر دیے جائیں گے۔ فراہمی سے قبل فرانسیسی بحریہ مصری نیوی کو تربیت بھی دے گی۔

(جاری ہے)

والس نے قاہرہ میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے بھی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں اسرائیلی فلسطینی تنازعے کے علاوہ لیبیا اور یمن کے مخدوش حالات پر بھی گفتگو کی گئی۔ والس کے ہمراہ فرانسیسی وزیر دفاع ڑاں اِیو لیدریاں بھی مصر گئے ہیں۔ مصر کے بعد فرانسیسی وزیر اعظم(کل) پیر کے روز اپنے تین ملکی دورے کی اگلی منزل سعودی عرب کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :