چین میں جاسوسی کے شبے میں مزید دو جاپانی گرفتار

اتوار 11 اکتوبر 2015 21:14

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اکتوبر۔2015ء) چینی حکام نے جاسوسی کے شبے میں مزید دو جاپانی شہریوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ اس طرح چین میں جاسوسی کے شبے میں گرفتار کیے گئے جاپانیوں کی تعداد چار ہو گئی ہے۔ جاپانی اخبار کے مطابق شنگھائی میں ایک پچاس سالہ جاپانی خاتون کو پولیس نے جاسوسی کے شبے میں گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

اسی اخبار نے چینی دارالحکومت بیجنگ میں ایک ساٹھ سالہ جاپانی کی ایسے ہی الزام کے تحت گرفتاری کی اطلاع بھی دی ہے۔ گزشتہ ماہ ستمبر میں چینی حکام نے دو دیگر جاپانیوں کو بھی جاسوسی کے شبے میں گرفتار کرنے کی تصدیق کر دی تھی۔ سن 2010 کے بعد چین میں پہلی مرتبہ جاپانی شہریوں کو جاسوسی کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :