لاپتہ ملائشین ایئر لائنز کی پرواز MH17 کی تفتیشی رپورٹ کل جاری کی جائیگی

اتوار 11 اکتوبر 2015 21:14

کیف(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اکتوبر۔2015ء)یوکرائن میں ملائشین ایئر لائنز کی پرواز MH17 کی تباہی سے متعلق حتمی حقائق کے بارے میں بین الاقوامی فوجداری اور تفتیشی رپورٹ کل( منگل کو) جاری کی جائے گی۔

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ پرواز سترہ اگست 2014 کو تباہی سے دو چار ہوئی تھی۔ اس میں سوار تمام 298 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ بین الاقوامی تفتیش کار اپنی انکوائری رپورٹ جنوبی ہالینڈ میں گِیلز رائن کے فضائی اڈے پر صحافیوں کی موجودگی میں جاری کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ اس رپورٹ میں ماہرین نے خصوصی توجہ اس فضائی حادثے کی وجوہات پر دی ہے