چین میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکے، 17افراد ہلاک

اتوار 11 اکتوبر 2015 21:15

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اکتوبر۔2015ء) چین میں گیس سلنڈرپھٹنے کے نتیجے میں 17افرادہلاک ہوگئے ،چینی میڈیا کے مطابق مشرقی شہر وْوہْو میں گیس سلنڈر کے دھماکے سے لگنے والی آگ میں جل کر ہلاک ہونے والے سترہ میں سے چودہ افراد پندرہ سے بیس برس کی عمر کے تھے۔ ان میں نو نوجوان لڑکیاں اور پانچ لڑکے تھے۔

(جاری ہے)

چینی صوبے انہْوئی کے شہر وْوہْو کے رستوران میں سلنڈر سے خارج ہونے والی گیس دھماکوں کی وجہ بنی۔

گزشتہ روز ہفتے کی دوپہر آگ لگنے سے اِس نْوڈل شاپ میں دو دھماکے ہوئے اور پھر آگ پھیل گئی۔ دھماکوں کے وقت اِس رستوران کے اندر طلبا اور ایک مقامی کمپنی کے ملازمین کھانا کھانے کے لیے جمع تھے۔ تیس آگ بجھانے والے یونٹس نے کئی گھنٹوں کی محنت سے آگ بجھانے میں کامیابی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :