شمالی وجنوبی کوریاکے درمیان کشیدگی ختم کرانے جرمن صدرسیول پہنچ گئے

اتوار 11 اکتوبر 2015 21:15

برلن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اکتوبر۔2015ء) جرمنی کے صدر ڑوآخم گاؤک دوروزہ سرکاری دورے پر جنوبی کوریا پہنچ گئے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اِس دورے میں گاؤک کوریائی عوام کو اِس امید کا پیغام دیں گے کہ جنوبی اور شمالی کوریا کا انضمام ممکن ہے۔

(جاری ہے)

کوریائی جزیرہ نما گزشتہ ستر برسوں سے منقسم ہے۔ وہ خطے میں جنوبی کوریا کی امن کوششوں کے لیے جرمن حمایت کا اظہار کریں گے۔جرمن صدر کے ہمراہ چھوٹی اور متوسط سطح کی بزنس کمپنیوں کا ایک وفد بھی گیا ہے۔ جرمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے مطابق ایشیا میں چین کے بعد جنوبی کوریا جرمن مصنوعات کا سب سے بڑا امپورٹر ہے۔

متعلقہ عنوان :