لاہور اور اوکاڑہ کے حلقوں میں عوام کی رائے کا احترام کرتے ہیں، وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کی میڈیا سے گفتگو
پیر 12 اکتوبر 2015 18:59
اسلام آباد ۔12 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عوام نے لاہور اور اوکاڑہ کے حلقوں میں عوام کی رائے کا احترام کرتے ہیں۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 12 اکتوبر 1999ء کا دن تاریخ کا سیاہ دن تھا،اب 12 اکتوبر 2015ء کے دن جمہوریت مضبوط‘ ادارے ارتقائی منازل طے کر رہے ہیں، آج کے دن آزاد عدلیہ‘ ادارے‘ پارلیمنٹ اور فوج اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کے دن ملک اور قوم کا مستقبل روشن ہے۔ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ گزشتہ روز لاہور اور اوکاڑہ کے ضمنی انتخابات میں ووٹرز نے اپنا فیصلہ دے دیا، دونوں حلقوں میں عوام کی رائے کا احترام کرتے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے الزام لگایا تھا کہ2013ء کے انتخابات میں این اے 122 کے 53 ہزار ووٹ جعلی ڈالے گئے، اب وہ ووٹ کہاں ہیں، ان کا الزام سراسر جھوٹ تھا۔
مسلم لیگ (ن) کے سردار ایاز صادق کو پچھلے الیکشن اور موجودہ ضمنی انتخابات میں اس تناسب سے ووٹ ملے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کے دائیں بائیں دو شخص ایسے ہیں جو انہیں انتخابات میں کامیابی کا یقین دلاتے تھے، اب ان کی نظر بحیرہ عرب پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ڈی چوک میں 120 دن کے دھرنے میں ہماری مدد سے یہاں بیٹھی رہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
دوہزار تئیس میں ایشیا سب سے گرم اور موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ خطہ رہا
-
جرمن شہر ڈریسڈن میں ایس پی ڈی کے ایک سیاستدان پر حملہ
-
9 مئی 2023 کو ایک سیاسی جماعت نے سوچی سمجھی سازش اور منصوبہ بندی کے تحت حساس تنصیبات ، یاد گار شہداء اور پاکستان کی اساس پر حملہ کیا ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی پریس کانفرنس
-
نائب وزیراعظم،وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار گیمبیا کے شہر بنجول میں منعقد ہونے والی 15ویں اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے ، دفترخارجہ
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی
-
پاکستان حج اینڈ عمرہ ایگزیبیشن 2024 پہلی اور منفرد حج و عمرہ نمائش اور ٹریننگ کا انعقاد ، (کل )بھی نمائش جاری رہے گی
-
سیکڑوں ارب کے زیر التوا ٹیکس کیسز: ایف بی آر کو اہم قانونی اختیارات مل گئے
-
نائب وزیراعظم ،وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے بنجول شہر کے لارڈ میئر کی ملاقات
-
وزیرِاعظم کا کام نہیں ہے کہ وہ گندم کی پیداواردیکھے، انوارالحق کاکڑ
-
وزیراعظم کو لاعلم رکھ کر 98 ارب کی گندم درآمد کرلی گئی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے پنجاب ، خیبر پختون خواہ اوربلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی
-
پاکستان اور امریکہ کے درمیان زراعت کے شعبے میں دیرینہ تعلقات ہیں،دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں کے آپس میں روابط ہیں، مسعود خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.