`چنیوٹ ،تھانہ سٹی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے سرغنہ کو پکڑ لیا `

پیر 12 اکتوبر 2015 23:09

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) تھانہ سٹی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے سرغنہ کو پکڑ لیا تفصیلات کے مطابق فراڈ / نوسربازی فراڈ کرنے والے گینگ کے تین افرادعبدالستار ولدلال خان قوم اعوان سکنہ چک نمبر202ر ب بھائی والا فیصل آباد ،محمد عامر ولد عبدالستارقوم اعوان سکنہ چک نمبر202ر ب بھائی والا، فیصل آباد،محمد امین ولد نور محمد قوم اعوان سکنہ بولیدی جھگی فیصل آباد کو تھانہ سٹی پولیس نے گرفتار کیا ہے ۔

یہ گینگ 3سے 4افراد کے گروپ کی شکل میں کام کرتا ہے ۔ ان کا طریقہ واردات یہ ہے کہ یہ کسی بھی بس اڈے،بائی پاس ،مصروف چوک اور بینک وغیرہ کے پاس کھڑے ہوجاتے ہیں اور اپنے شکار کے آنے اور جانے کی کڑی نگرانی کرتے ہیں ۔اس گروہ کا ایک شخص حضرت باہو سلطان کا ملنگ یا فقیر بن جاتا ہے اور اپنے شکار سے راستے میں جاتے ہوئے روک کر کسی بھی بمطابق پلان چیز کے بارے میں دریافت کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

اس کے بعد گروہ کے باقی اشخاص بھی اس شکار شخص کو روک کر کچھ پوچھتے ہیں اور بعد میں اس بزرگ جس کے سر پرٹوپی اور ہاتھ میں تسبیح ہوتی ہے کے بارے میں باتیں کرتے ہیں اور پھر شکار کو لے کر بزرگ کے پاس آجاتے ہیں ان میں سے ایک بزرگ سے دریافت کرتا ہے کہ اگر تم اتنے بڑے بزرگ ہوتو بتاؤ کہ میرے ہاتھ میں کیا ہے ۔وہ بمطابق پلان درست بتا دیتا ہے ۔جس کا شکار پر اچھا تاثر پیداہوتا ہے ۔

پھران میں سے ایک سوال کرتا ہے کہ میرے پاس اتنے پیسے ہیں ان کو دوگنا کردوتو بزرگ شخص بمطابق پلان دوگنے کردیتا ہے اور پھر شکار اس لالچ /چکر میں آکراپنے پاس موجود تمام رقم اس بزرگ کے حوالے کردیتا ہے اور بزرگ شکار کو کچھ مخصوص کلمات پڑھا کر بغیر پیچھے دیکھے ایک خاص سمت چلتے رہنے کی تلقین کرتا ہے اور خبر دار کرتا ۔ ملزمان نے فیصل آباد ، سرگودھا اور چنیوٹ میں مختلف انیس وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

زیادہ تر وارداتیں بس سے اترنے والے مسافروں کے ساتھ کی گئی ہے ۔ لوگوں کو اپنی باتوں میں پھنسا کر ان سے رقم حاصل کرلیتے تھے یا چھین لیتے تھے ۔ہرعام و خاص کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اگر کسی کے ساتھ نوسربازوں نے کوئی واردات ہوئی ہو تو وہ تھانہ سٹی چنیوٹ میں جاکر ملزمان کی شناخت کر سکتا ہے اور لوٹا گیا مال برآمد کروا سکتا ہے۔ `

متعلقہ عنوان :