عزاداری میں رکاوٹیں خطرناک ہوں گی، وزیر اعلیٰ پنجاب نوٹس لیں، علامہ ساجد نقوی
عزاداری کے تحفظ میں آنے والی موت سعادت اور شہادت ہے،عزادار محرم الحرام میں جلوس اور مجالس عزا کا پر وقار اہتمام کریں،عزاداری کو محدود کرنے کے کسی بھی اقدا م کو قبول نہیں کریں گے، قائد ملت جعفریہ کی علامہ سبطین سبزواری سے گفتگو
منگل 13 اکتوبر 2015 19:05
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء ) قائد ملت جعفریہ پاکستان اور اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ محرم الحرام کے جلوس اور مجالس عزا کا اہتمام پہلے سے زیادہ پر وقار انداز میں کیا جائے۔ کوئی کسی بھو ل میں نہ رہے،عزاداری کو محدود کرنے کے کسی بھی اقدا م کو قبول نہیں کریں گے۔ وزیر اعلٰی شہباز شریف پنجاب کے کچھ اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے عزاداری میں پیدا کی جانے والی رکاوٹوں کا نوٹس لیں ۔
یہ ہمارا شہری حق ہے۔ اس کا ہرصورت تحفظ کریں گے۔ شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سبطین حیدر سبزواری سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ ساجد علی نقوی نے ہدایت کی کہ پنجاب میں ہونے والی عزاداری کے خلاف کارروائیوں کی پیش بندی کی جائے۔(جاری ہے)
مجالس اور جلوس عزا کے بانی پولیس کے ہتھکنڈوں میں آکر کوئی ایسا معاہدہ نہ کریں ،جس سے ملت جعفریہ کے وقار اور مفادات پر مستقبل میں منفی اثرات مرتب ہو نے کا خدشہ ہو ۔
انہوں نے کہا کہ عزاداری سید الشہداؑ ہماری مسلمہ رسم اور تشیع کا وقار ہے۔ اس سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے شیعہ علما کونسل کے رہنماو ں اور کارکنوں سے عزاداری کے جلوسوں اور مجالس کے تحفظ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عزاداری تشیع کا وقار اوروجود کا مسئلہ ہے، کوئی شخص بزدلی کا مظاہرہ نہ کرے۔ پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے عزاداری کے لئے شہادتوں کے نذرانے پیش کئے ، کبھی پشت پر نہیں ہمیشہ سینے پر گولی کھائی ہے۔پنجاب سے عزاداری کے راستوں میں مختلف حیلے بہانوں سے رکاوٹیں کھڑی کرنے کی سازشیں خطرناک ہوں گی۔ ہمیں کسی انتہائی اقدام پر مجبور نہ کیا جائے۔ شہیدوں اور غازیوں کی تاریخ رکھتے اور خطرات سے کھیلنے کے عادی ہیں۔کوئی ریاستی جبر ہمیں غم حسین سے نہیں روک سکتا۔ انہوں نے وزیر اعلٰی شہباز شریف سے پنجاب کے کچھ اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے عزاداری میں پیدا کی جانے والی رکاوٹوں کا نوٹس لے کر انہیں دور کرنے کا مطالبہ کیا اور واضح کیا ہے کہ یہ ہمارا شہری اور آئینی حق ہے۔اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عزاداری کے تحفظ میں آنے والی موت سعادت اور شہادت ہے۔ جس سے ملت جعفریہ کی تاریخ بھری پڑی ہے۔ اور پاکستان کی فضائیں اس بات کی گواہ ہیں کہ ہم نے جانوں کو نہیں اصولوں کو عزیز رکھا ہے۔ سر جھکا کر نہیں سر اٹھا کر اور کٹاکر چلنے والے ہیں۔ قائد ملت جعفریہ نے علما، خطبا اور ذاکرین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے خطابات میں اتحاد امت کو فروغ دیں۔ متنازع باتوں سے گریز کریں ۔ کسی مسلک کے مقدسات کی توہین نہ کریں۔ اتحاد بین المسلمین کی فضا کو برقرار رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.