لاہور،ایاز صادق نے 25 لاکھ جرمانہ ادا کیانہ غیر ملکی دوروں کی تفصیل دی ، رٹ پٹیشن
سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال ہوا،نتیجہ روکا جائے عوامی تحریک کے رہنما اشتیاق چودھری نے این اے 122 میں دوبارہ گنتی کی درخواست دیدی
منگل 13 اکتوبر 2015 20:14
الاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے رہنما اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ نے عوامی نمائندگی ایکٹ 1979 کے سیکشن 52 کے تحت الیکشن ٹربیونل لاہور میں پٹیشن دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ایاز صادق کو الیکشن ٹربیونل سے 25 لاکھ روپے کا جرمانہ ہوا جو انہوں نے ادا نہیں کیا اور نہ ہی کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت اپنے غیر ملکی دوروں کی تفصیل جمع کروائی لہٰذا حلقہ این اے 122 کے انتخابی نتائج روکے جائیں اور دوبارہ گنتی کروائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ایاز صادق کو سینکڑوں ایسے ووٹ بھی پڑے جن پر کوئی مہرثبت نہیں تھی اور میڈیا کی رپورٹس گواہ ہیں کہ ایاز صادق کی جیت کیلئے سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال ہوا۔ انہوں نے استدعا کی کہ این اے 122 کا انتخابی نتیجہ روکا جائے اور دوبارہ گنتی کا حکم دیا جائے۔(جاری ہے)
اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ نے رٹ پٹیشن دائر کرنے کے بعد اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک نے تحریک انصاف کے امیدوار عبدالعلیم خان کو سپورٹ کیا۔
عبدالعلیم خان کو ہروانے کیلئے غیر قانونی طور پر سرکاری ذرائع استعمال کیے گئے۔ پاکستان کے شہری کی حیثیت سے یہ میرا حق ہے کہ انتخابی قوانین کی خلاف ورزی پر مجاز عدالت میں آواز اٹھاؤں۔ انہوں نے کہا کہ جرمانہ کی عدم ادائیگی سنگین معاملہ ہے اس سے کسی صورت صرف نظر نہیں کیا جا سکتا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.