حوثیوں کی سعودی سرحد عبور کرنے کی کوشش
بدھ 14 اکتوبر 2015 14:52
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اکتوبر۔2015ء) یمن کے حوثی باغیوں کے ایک گروہ نے سعودی عرب کے جازان ریجن میں الخوبہ کی جانب سے یمن اور سعودی عرب کے درمیان بین الاقوامی سرحد کی خلاف ورزی کی کوشش کی۔سعودی عرب کی مشترکہ فوج نے سرحدی خلاف ورزی کی متذکرہ کوشش ناکام بنا دی۔ اس کارروائی میں سعودی فوج نے دیگر اسلحہ سمیت اپاچی ہیلی کاپٹرز سے بھی مدد لی۔
کارروائی میں حوثی ملیشیا کی صفوں میں جانی نقصان کی اطلاعات ہیں۔درایں اثنا سعودی عرب کی مشترکہ افواج الجوف کا محاذ دوبارہ کھولنے کی تیاری کر رہی ہیں تاکہ اس کا کں ٹرول معزول صدر علی عبداللہ صالح اور حوثی ملیشیا سے واپس لیا جا سکے کیونکہ انہوں نے اس علاقے میں قدم جما کر المخا کی سمت پیش قدمی شروع کر رکھی ہے۔(جاری ہے)
عرب اتحادی فوج، یمن کی آئینی حکومت کی حامی سرکاری فوج اور عوامی مزاحمت کاروں نے حوثیوں اور علی عبداللہ صالح کے جنگجووں کے زیر نگین مارب کے باقی ماندہ علاقوں کا کنٹرول حاصل کرنے کے لئے کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔
الجوف گورنری کا مکمل کنڑول حاصل کرنے کے لئے ایک بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔دوسری جانب یمن کے عوامی مزاحمت کاروں نے تعز میں ارباف نامی علاقے کی شارع ھبجہ العید پر حوثی ملیشیا کا ایک حملہ ناکام بنایا ہے، جس کے بعد فریقین میں شدید لڑائی کا سلسلہ شروع ہوا جو لحج کے نواح تک پھیل گیا۔صالح اور حوثی ملیشیا کے جنگجووں نے شارع ھبجہ العید کے ذریعے مزاحمت کاروں کو سپلائی کی فراہمی روکنے کے لئے تازہ دم کمک ارسال کر دی ہے ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹرمپ کو اپنے خلاف ٹرائل سے زیادہ اہلیہ کی سالگرہ کی فکر
-
بائیڈن ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثے کیلئے تیار
-
بادشاہ چارلس آئندہ ہفتہ سے عوامی خدمات انجام دیں گے
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.