حوثیوں کی سعودی سرحد عبور کرنے کی کوشش ناکام
کارروائی میں سعودی فورسزنے اپاچی ہیلی کاپٹراستعمال کیے،مخالفین کا جانی ومالی نقصان
بدھ 14 اکتوبر 2015 19:53
صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اکتوبر۔2015ء) یمن کے حوثی باغیوں کے ایک گروہ نے سعودی عرب کے جازان ریجن میں الخوبہ کی جانب سے یمن اور سعودی عرب کے درمیان بین الاقوامی سرحد کی خلاف ورزی کی کوشش کی۔سعودی عرب کی مشترکہ فوج نے سرحدی خلاف ورزی کی متذکرہ کوشش ناکام بنا دی۔ اس کارروائی میں سعودی فوج نے دیگر اسلحہ سمیت اپاچی ہیلی کاپٹرز سے بھی مدد لی۔
کارروائی میں حوثی ملیشیا کی صفوں میں جانی نقصان کی اطلاعات ہیں۔درایں اثنا سعودی عرب کی مشترکہ افواج الجوف کا محاذ دوبارہ کھولنے کی تیاری کر رہی ہیں تاکہ اس کا کں ٹرول معزول صدر علی عبداﷲ صالح اور حوثی ملیشیا سے واپس لیا جا سکے کیونکہ انہوں نے اس علاقے میں قدم جما کر المخا کی سمت پیش قدمی شروع کر رکھی ہے۔(جاری ہے)
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عرب اتحادی فوج، یمن کی آئینی حکومت کی حامی سرکاری فوج اور عوامی مزاحمت کاروں نے حوثیوں اور علی عبداﷲ صالح کے جنگجووں کے زیر نگین مارب کے باقی ماندہ علاقوں کا کنٹرول حاصل کرنے کے لئے کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔
الجوف گورنری کا مکمل کنڑول حاصل کرنے کے لئے ایک بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔دوسری جانب یمن کے عوامی مزاحمت کاروں نے تعز میں ارباف نامی علاقے کی شارع ھبجہ العید پر حوثی ملیشیا کا ایک حملہ ناکام بنایا ہے، جس کے بعد فریقین میں شدید لڑائی کا سلسلہ شروع ہوا جو لحج کے نواح تک پھیل گیا۔صالح اور حوثی ملیشیا کے جنگجووں نے شارع ھبجہ العید کے ذریعے مزاحمت کاروں کو سپلائی کی فراہمی روکنے کے لئے تازہ دم کمک ارسال کر دی ہے۔ یاد رہے شارع ھبجہ العید عدن اور تعز کو ملانے والی اہم سڑک ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.