فیصل آباد،محرم الحرام کے سلسلہ میں سیکیورٹی پلان جاری

دفعہ 144کے تحت ضلع فیصل آباد میں ریلیاں نکالنے اوراسلحہ کی نمائش پر فوری پابندی عائد

بدھ 14 اکتوبر 2015 23:11

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اکتوبر۔2015ء) محرم الحرام کے سلسلہ میں سیکیورٹی پلان جاری کر دیا ،ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت ضلع فیصل آباد میں ریلیاں نکالنے اوراسلحہ کی نمائش پر فوری پابندی عائد کردی گئی،آج یکم محرم الحرام173مجالس اور 06جلوسوں کے ساتھ ،سب سے زیادہ مجالس جڑانوالہ ڈویژن اور سب سے زیادہ جلوس اقبال ڈویژن میں نکالے جائیں گے ،پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیاآن لائن کے مطابق سی پی او فیصل آبا دافضال احمد کوثر کی ہدایت پر یکم محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے لئے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے یکم محرم الحرام کو ضلع بھر میں 173مجالس اور 6جلوس نکالے جائیں گے جن میں جڑانوالہ ڈویژن میں سب سے زیادہ 52 مجالس ،اقبال ڈویژن میں 45،صدر ڈویژن میں 33،مدینہ ڈویژن میں 29اور لائل پور ڈویژن میں14مجالس کا اہتما م ہوگا جبکہ اقبال ڈویژن میں سب سے زیادہ 04جلوس،مدینہ ڈویژن میں 01اور لائل پور ڈویژن میں بھی ایک جلوس نکالا جائیگا۔

(جاری ہے)

جن کی سیکیورٹی کے لئے05ایس پی،13ڈی ایس پی،13انسپکٹر،116سب انسپکٹر، 262اے ایس آئی اور2245 جوان تعینات کئے گئے ہیں . 10ایلیٹ کی ٹیموں کے ساتھ ساتھ 15 QRF کی ٹیمیں بھی شہر کے گردونواح میں مسلسلہ گشت کرتی رہیں گی ۔ جلوسوں کے لئے 04 پرت حصار قائم کئے گئے ہیں جن میں سب سے پہلے ولنٹیرکے ذریعے بندے کی شناخت اور سرچ کی جائے گی ،دوسرے مرحلے میں خواتین وحضرات مجلس کے لئے ایک راستے سے داخل ہوسکیں گے ،تیسرے مرحلے میں واک تھرو گیٹ میٹل ڈیٹکٹر سے سویپنگ کی جائے گی جبکہ چوتھے اور آخری مرحلے میں عبادت گاہوں کے ہال میں بھی سیکیورٹی تعینات کی جائے گی تاکہ محرم الحرام میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔

علاوہ ازیں ڈی سی او/ایڈمنسٹریٹر سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نورالامین مینگل نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت ضلع فیصل آباد میں ریلیاں نکالنے اوراسلحہ کی نمائش پر فوری پابندی عائد کردی ہے ۔اس حکم کی پابندی کے لئے پولیس فورس کو متحرک کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :