جرمنی میں برفباری ، درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا

جمعرات 15 اکتوبر 2015 12:30

برلن ۔ 15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اکتوبر۔2015ء) جرمنی میں برفباری کے بعد درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمنی میں موسم سرما کی قبل از وقت برفباری نے گھروں ، درختوں اور سڑکوں کو ڈھانپ دیا جس کے باعث درجہ حرارت منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔

(جاری ہے)

لوگوں نے اچانک سردی کی آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لیے انتہائی خوش گوار احساس ہے ۔ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت گھروں ، سڑکوں اور گاڑیوں سے برف ہٹانے میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :