نشے میں دھت عرب خواتین نے ٹیکسی ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بناڈالا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 15 اکتوبر 2015 12:37

نشے میں دھت عرب خواتین نے ٹیکسی ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بناڈالا

دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15اکتوبر 2015 ء): دبئی پولیس نے ٹیکسی ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنانے والی 4 عرب خواتین کو گرفتار کر لیا جبکہ جھگڑے کی تشہیر کرنے والے 3 ایشیائی افراد کو بھی گرفتار کر لیا . تفصیلات کے مطابق دبئی پولیس کےکمانڈر میجر جنرل خمیس المزینہ نے بتایا کہ رات گئے خواتین نے ٹیکسی ڈرائیور سے لفٹ مانگی جس کے بعد راستے ہی میں ڈرائیور کو ایک پٹرول پمپ پر گاڑی روکنے کو کہا تاکہ کھانے پینے کا سامان خرید سکیں.

دکان میں دیر لگانے کے باعث اُکتا کر ٹیکسی ڈرائیور نے خواتین کو مشتعل انداز میں کرایہ دینے کا کہا. ڈرائیور کا کہنا تھا کہ میرا کرایہ مجھے دے کر فارغ کرو کیونکہ میں مزید انتظار نہیں کر سکتا.

(جاری ہے)

جس کے بعد خواتین نے اسے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، چاروں میں سے ایک خاتون نے اپنے جوتے اُتارے اور ٹیکسی ڈرائیور پر ہلہ بول دیا. جبکہ وہاں موجود عرب افراد نے بھی خواتین کا ساتھ دیا ، پاس کھڑے ایک ایشیائی شخص نے اپنے دو دوستوں کے ہمراہ اس تمام جھگڑے کی ایک ویڈیو بھی بنائی .

دبئی پولیس کے کمانڈر نے بتایا کہ تشدد کے محض ایک گھنٹے بعد ہی اس میں ملوث تمام افراد اور 4 خواتین کو گرفتار کر لیا گیا تھا. انہوں نے مزید بتایا کہ جھگڑے کی ویڈیو بنانے والے کے خلاف ٹرائل سمیت قومی ٹیکسی کمپنی کی ہتک کا کیس بھی چلایا جائے گا جس نےبغیر اجازت کے تمام جھگڑے کی ویڈیو بنائی.