سمندر کی سطح بلند ہونے سے 400امریکی شہر صفحہ ہستی سے مٹ سکتے ہیں:سائنسدان

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 16 اکتوبر 2015 18:31

سمندر کی سطح بلند ہونے سے 400امریکی شہر صفحہ ہستی سے مٹ سکتے ہیں:سائنسدان

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اکتوبر۔2015ء)سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ سمندر کی سطح بلند ہونے کے باعث امریکہ کے 400شہرصفحہ ہستی سے مٹ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

نئی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگربڑھتی ہوئی عالمی حدت اور کاربن کے اخراج پر قابو پانے کے اقدامات نہ کیے گئے اور دوہزار پچاس تک مغربی انٹارٹیکا کی برف پگھل گئی تو 20 ملین آبادی کے 414امریکی شہرسمندرمیں ڈوب جائیں گے۔تحقیق کے مطابق امریکی شہر نیو آرلینز اور میامی خطرے کے دائرے میں داخل ہو چکے ہیں ،جب کہ ریاست کیلی فورنیا،لوئی سینیا اور نیویارک سمیت فلوریڈا کے کئی شہر اس خطرے کی زد میں ہیں۔