محکمہ زراعت کے افسران کو جڑی بوٹیوں کی تلفی کے بارے میں کاشتکاروں کی موثر رہنمائی کرنے کی ہدایت

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 14:52

فیصل آباد۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اکتوبر۔2015ء)محکمہ زراعت کے افسران کو جڑی بوٹیوں کی تلفی کے بارے میں کاشتکاروں کی موثر رہنمائی کرنے کی ہدائت کی گئی ہے اور کہا گیاہے کہ محکمہ زراعت کے افسران کسانوں کو کھادوں کے متناسب استعمال کے بارے میں بھی تربیت فراہم کریں تاکہ فی ایکڑ زیادہ سے زیادہ پیداوارکا حصول ممکن ہو سکے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت فیصل آباد ڈویژن کے ذرائع نے بتایا کہ حکومت زرعی ترقی کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے اور گندم ، کماد ، دھان ، کپاس ، سورج مکھی وغیرہ کی فصلات کی زیادہ سے زیادہ کاشت اور جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے فی ایکڑ زائد پیداوار کے حصول کیلئے اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے بتا یا کہ محکمہ زراعت کے افسران کو مزید ہدائت کی گئی ہے کہ وہ مختلف مقامات پر فارمرز ڈیز کا انعقاد کریں تاکہ کسانوں کی رہنمائی کے علاوہ انہیں اپنے مسائل بیان کرنے اور اس کے حل کیلئے مشاورت میں مدد مل سکے۔