کوئٹہ، بارکھان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی ، تین مشتبہ افراد اسلحہ سمیت گرفتار

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 22:38

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اکتوبر۔2015ء) بلوچستان کے علاقے ضلع بارکھان میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے تین مشتبہ افراد کواسلحہ سمیت گرفتارکرلیاایف سی ترجمان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بارکھان کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے تین مشتبہ افراد کوحراست میں لیکران کے قبضے سے دوعدایس ایم جی ،ایک عدد تھری بائی تھری رائفل ایک عدد جی تھری رائفل دوعدد پسٹل اورسینکڑوں گولیاں برآمدکرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیامزیدکارروائی کی جارہی ہے