شہریار خان کی بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا سے ملاقات

منگل 20 اکتوبر 2015 11:30

شہریار خان کی بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا سے ملاقات

نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار20اکتوبر۔2015ء ) چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان کی بی سی سی آئی حکام سے ملاقاتیں شروع ہوگئی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق شہریار خان نے اب سے کچھ پہلے بی سی سی آئی کے نائب صدر اور آئی پی ایل کمشنر راجیو شکلا سے ان کے گھر میں ملاقات کی جس میں دسمبر میں پاک بھارت کرکٹ سیریز کے معاملات زیر بحث آئے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق شہریار خان آج بی سی سی آئی کے صدر ششانگ منوہر سے بھی ملاقات کر یں گے۔

یاد رہے کہ چیئر مین پی سی بی شہریار خان بھارتی کرکٹ بورڈ کی دعوت پر پاک بھارت سیریزکے حوالے سے بات چیت کے لیے کل ممبئی پہنچے تھے تاہم ان کی صدر بی سی سی آئی ششانک منوہر سے ملاقات کے دوران ہی ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے غنڈے بی سی سی آئی کی عمارت کے اندر گھس آئے اور پاکستان مخالف نعرے لگانے کے ساتھ ساتھ شہریار خان سے واپس جانے کا بھی مطالبہ کر ڈالا ۔