سعودی عرب: پیسوں سے اپنا چہرہ صاف کرنے اور پھر ان کے اوپر چلنے والے شخص کی ویڈیو نے ہنگامہ کھڑا کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 20 اکتوبر 2015 13:26

سعودی عرب: پیسوں سے اپنا چہرہ صاف کرنے اور پھر ان کے اوپر چلنے والے شخص ..

سعودی عرب (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 اکتوبر 2015 ء): انٹرنیٹ پر ایک سعودی شخص کی ویڈیو نے حال ہی میں تہلکہ مچا دیا ہے . ویڈیو میں سعودی شخص کے پاس بہت سے پیسے پڑے ہیں. سعودی شخص انہی ہی پیسوں سے اپنا چہرہ صاف کرتے ہوئے ان کے اوپر پاؤں رکھتا ہوا نکل جاتا ہے .

(جاری ہے)

اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سعودی پولیس کو بھی الرٹ کر دیا ہے ویڈیو دیکھنے والوں کو ویڈیو میں بیٹھے شخص کی شناخت کے لیے تحویل میں بھی لے لیا گیا ہے.

عربی زبان میں شائع ہوئے ایک روزنامے میں مذکورہ شخص کی تصاویر بھی شائع کی گئی ہیں جن میں اُسے 500 سعودی ریال کے بے شمار نوٹوں سےاپنا چہرہ صاف کرتے اور ان پر پاؤں رکھے دیکھا گیا ہے تاہم سعودی شخص کی رہائش گاہ یا علاقہ سے متعلق تاحال کچھ پتہ نہیں لگایا جا سکا.